بسم اللہ الرحمن الرحیم

ادارہ کی تاسیس کی ضرورت

بلا شبہ عقیدہ مھدویت اپنی انفرادی خصوصیات کی بنا پر آج کے مسلم  معاشرے کی دینی اور معنوی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ضرورت تھی کہ معاشرے میں امام عصر کے پیغامات اور ظہور پر مشتمل اس نورانی مکتب کی وسیع پیمانے پر اشاعت کرتے ہوئے لوگوں کے دینی اور فکری شعور کو بڑھایا جائے تاکہ وہ اپنے وجود کو ہر قسم کی گمراہی اور فساد سے محفوظ رکھیں۔

تاریخی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو یہ معلوم ہوگا اس موضوع  پر ضروری حد تک کام نہ ہونے ، جاھل اور دنیا پرست گروہوں کے اس عقیدہ سے غلط فائدہ اٹھانے  کی بنیاد پر یہ موضوع مظلوم واقع ہوا ہے

الحمدللہ اسلامی انقلاب کے بعد درد دین رکھنے والے  علماء اور محققین نے اس موضوع اور امام کے متعقلہ تمام مسائل کو علمی بحث اور تحقیق کا محور قرار دیا ہے ان علمی اور نورانی مسائل کے حوالے سے عوام میں پھیلی ہوئی خرافات اور جہالت کا مقابلہ کیا۔

ہم آج اس موضوع پر تبلیغی، قلمی، تحقیقی اور نصابی حد تک بہت سی علمی اور مخلصانہ کاوشوں کا مشاھدہ کررہے ہیں۔

ادارہ ھذا حضرت مہدی موعود کلچرل فونڈریشن ۲۰۰۰میں حجۃ الاسلام والمسلمین محسن قراتی کے مشورے اور بعض علمی اورفرھنگی شخصیات کے تعاون اور رھبر انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای دام ظلہ العالی کی تائید سے تاسیس ہوا

حضرت مہدی موعود  کلچرل فونڈیشن نے ۲۰۰۱میں معاشرے میں( بالخصوص نوجوانوں اور اھل علم حضرات کی سطح پر) عقیدہ مہدویت کی وسعت اور گہرائی سے اشاعت اور مہدویت کے موضوع پر مبلغین ، محققین اور اساتذہ کرام کی تربیت کرنے کے لئے حوزہ علمیہ قم شورای عالی سے اجازت لیتے ہوئے (مہدویت انسٹیوٹ )قائم کیا

کاوشوں کے محور

پہلا محور:تعلیم و تربیت

(۱)حوزہ علمیہ قم کے طلاب کا ایم فل کی سطح پر کورس:

مخصوص شرائط کے ساتھ طلاب کو علمی امتحان اور علمی انٹرویو کے مرحلہ سے گذارنے کے بعد بہترین ذھانت اور علمی استعداد کے حامل افراد کو اس کورس میں داخلہ دیا جاتا ہے یہ تین سالہ کورس ہے اور اس کورس کے آخر میں سب طلاب تھیسس (thesis)لکھتے ہیں ابھی تک مختلف ممالک سے ۱۴۰ افراد کو داخلہ ملا ہے کہ ان میں ۶۰افراد نے یہ کورس بخوبی پاس کیا ہے

(۲)شارٹ کورس:

عوامی سطح پر لوگوں کی فکری اور نظریاتی ضروریات پوری کرنے اور ان کے شبھات کا جواب دینے اور انہیں فکری انحرافات سے محفوظ رکھنے کے لئے یہ کورس اہم اور عمدہ ابحاث پر مشتمل ہے ابھی تک ۹۰ کے قریب کالجز ، یونیورسٹیوں اور مدارس نے اس کورس میں شرکت کی ہے۔۔

(۳)اوپن کورس:

دور نزدیک میں عوامی سطح پر امور زندگی میں مشفول وہ لوگ جو عقیدہ مہدویت کے حوالے سے نصابی مطالعہ کا اشتیاق رکھتے ہیں ان کی سہولت کے لئے یہ کورس تشکیل دیا گیا ہے، رابطہ کرنے پر داخلہ مل جاتا ہے پھر کتابچے اور سی ڈیز ان کے ایڈریس پر بھیج دئے جاتے  ہیں اور کورس پورا کرنے پر ا متحان لیا جاتا ہے۔

(۴)مہدویت ایلرنگ:

یہ پروگرام وسیع پیمانے پر لوگوں کو مہدویت کے حوالے سے مکمل طور پر مطالعہ کی سہولت فراھم کرنے کے لئے انٹرنیٹ پر تشکیل پایا اس کے تین حصے ہیں :

(۱)مختلف سطح علمی فکری کے حامل افراد کے لئے شارٹ کورس۔

(۲)مہدویت کے  بعض مسائل میں وسیع اور  دقیق تر تعلیم اور اعتراضات و شبہات کا جواب ۔

(۳) مخصوص شرائط کے حامل دینی طلاب کے لئے مکمل طور پر ایم فل کی سطح پر نصابی کورس۔

اسی طرح بعض مخصوص طبقات مثلا یونیورسٹی اور کالجز کے سٹوڈنٹ ، اساتذہ اور۔۔۔ کے لئے مختلف کورس رکھے گئے ہیں کہ اب تک شارٹ کورس میں تین ہزار سے زیادہ لوگوں نے داخلہ لیا مہدویت ایلرنگ کے کورسز میں حصہ لینے کے مشتاق حضرات مندرجہ ذیل ویب سائٹ کی طرف رجوع کریں

www.MAhdaviat.net

دوسرا محور:تحقیقات

مہدویت کے مختلف موضوعات میں تحقیقات کے لئے مناسب ماحول اور وسائل فراھم کرنے کے لئے یہ شعبہ تشکیل پایا اس شعبہ کی بعض کاوشوں کی تفصیل مندرجہ ہے :

(۱)مہدویت کے مختلف موضوعات میں مطالعہ و تحقیق

(۲)اس موضوع پر موضوع پر ایم فل اور ڈاکٹریٹ کی سطح پر  لکھی جانے والی تھیسس میں تعاون (thesis)

(۳)حضرت مہدی موعود کلچرل فونڈیشن اور دیگر کالج یونیورسٹیوں کے سٹوڈنٹ کی اس موضوع  پر کام کرنے  کے لئے حوصلہ افزائی اور علمی و فکری تعاون

(۴)مختلف موضوعات پر (مثلا امام مہدی(عج) کے حوالے سے مغربی نظریات کی جانچ پڑتال۔۔)ڈاکٹریٹ سطح کے افراد پر مشتمل علمی گروہوں کی تشکیل

(۵)ذرائع ابلاغ (اخبارات، علمی رسالے، ریڈیو اورٹیلی ویژن)پر ناقدانہ نظر اور ان کے ساتھ تعاون۔

(۶)امام مہدی پرویب سائٹ کی تشکیل کہ جس میں اس موضوع کے مشتاق حضرات کے  لئے اسی موضوع کے متعلق بہت سی کتابیں، مقالات، علمی رسالے اور تھیسس کے مطالعے کی سہولت ، اس موضوع پر مختلف حوالے سے بحث میں شریک ہونے کے  لئے فورم کی سہولت ،علمی مقابلے، اس موضوع کے ماہرین کی آڈیو وڈیو گفتگو، اس موضوع پر مختلف طرح کے سافٹ ویر کا بینک اور الیکڑونک لایبریری ہیں۔

(۷)علمی رسالہ انتظار (سہ ماہی)

اس رسالہ میں حوزہ اور یونیورسٹی کے ماہرین اساتذہ کے مہدویت کے مختلف موضوعات پر مقالات اشاعت ہوتے ہیں۔

(۸)سوالات کے جوابات اب تک خط وکتابت یا ٹیلی فون کے ذریعہ سینکڑوں سوالوں کے جوابات دئے جاچکے ہیں یہ تمام سوالات و جوابات ویب سائٹ پربھی  موجود ہیں

تیسرا محور : تبلیغ اور روابط

صحیح معنوں میں امام مہدی(عج) کلچرل کی وسیع پیمانے پر نشر و اشاعت اور معاشرہ کے مختلف طبقات کو اس مقدس مشن میں شامل کرنے کے لئے یہ شعبہ تشکیل پایا اس شعبہ کی مندرجہ ذیل کاوشیں ہیں:

(۱)ماہرین اور مبلغین بھیجنا:

مہدویت انسٹی ٹیوٹ کے مخلتف موضوعات پر علمی ماہرین ملک کے کالجز،یونیورسٹیوں، سکولوں مدارس صوبائی ملکی یا انٹرنیشنل سطح کے سمیناروں میں اور ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے پروگراموں

میں مختلف مواقع پر بھیجے جاتے ہیں جو تقریر، سوال وجواب اور علمی کلاسوں کو تشکیل دے کر معارف مہدویت کی نشر واشاعت کرتے ہیں۔

(۲)سٹوڈنٹس کی انجمنیں تشکیل دینا۔

(۳)لوگوں میں عقیدہ مہدویت کے حوالے سے علمی سطح بڑھانے کے لئے علمی مقابلے کروانا

(۴)اھل فن اور ھنر مند افراد کی اس موضوع پر فعالیت کے لئے حوصلہ افزائی

(۵)ذرائع ابلاغ سے روابط

(۶)اس موضوع پر مختلف سافٹ ویئر بنانا

(۷)نیمہ شعبان اور نہم ربیع الاول میں جشن، اشتہارات اور پمفلٹ وغیرہ کا انتظام

(۸)اس موضوع پر علمی ورکشاپ تشکیل دینے کے لئے انتظام کرنا

حضرت مہدی موعود کلچرل فونڈیشن کا ایڈریس :

ایران ۔تہران۔ خیابان شریعتی ، خیابان ملک ، نبش خیابان شہید یوسفیان پلاک ۱

ص پ۳۵۵۔۱۵۶۵۵

ٹیلی فون 88408419

فیکس 88408024

مہدویت انسٹی ٹیوٹ کا ایڈریس

ایران ۔قم خیابان شہداء کوچہ ۲۲۔ بن بست شہید علیان۔ مرکز تخصصی مھدویت

ص پ۱۱۹۔ ۳۷۱۳۵

ٹیلی فون7737801۔7740297۔7833770

فیکس:7727160۔7749565۔

ویب سائٹwww.imammahdi-s.com

ای میلinfo@imammahdi-s.com